• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 5.03 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں قلیل مدتی مہنگائی میں کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 5.03 فیصد تک جا پہنچی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی رفتار 0.22فیصد رہی۔واضح رہے کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ مہنگائی مسلسل 12ہفتوں سے بڑھ رہی ہے، یہ اضافہ بنیادی طور پر جلد خراب ہونے والی اشیائے خور و نوش، جیسے ٹماٹر، پیاز، آلو اور گندم کے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 23اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 6سستی اور25کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ملک بھر سے سے مزید