• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور لاقانونیت عوام کیلئے عذاب بن گئی، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے کہاہے کہ بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مہنگائی اور لاقانونیت عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور لاقانونیت اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکی ہے، جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی جیسے کہ خوراک، بجلی، گیس اور ادویات مناسب قیمتوں پر فراہم کرے، لیکن بدقسمتی سے حکمران طبقے کی بے حسی کے باعث عام آدمی کی قوتِ خرید ختم ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب عوام کے پاس ٹماٹر، دال اور سبزیاں خریدنے کی بھی سکت نہیں رہی۔

ملک بھر سے سے مزید