• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے افغان شہریوں سمیت 6 مائیگرنٹ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے افغان شہریوں سمیت 6 مائیگرنٹ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناءاللہ اور عبدالخالق شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں 3 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ملزما کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے۔ملزم کے زیر استعمال موبائل فون سے انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی چیٹس، تصاویر اور شواہد برآمد ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناءاللہ اور عبدالخالق کو ائرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم ثناء اللہ اور عبدالخالق بطور ڈرائیور کام کر رہے تھے۔ملزم ثناءاللہ کے قبضے سے شناختی کارڈز کی 11 رنگین تصاویر برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مذکورہ شناختی کارڈ افغان شہریوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ انسانی اسمگلروں عبدالہادی اور محمد عیسیٰ کے لیے کام کرتے ہیں۔ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید