کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے ماسٹر کارڈ کے تعاون سے کراس بارڈرادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے "Spend Big, Win Big!"مہم کاانعقاد کیا۔ اس مہم کے تحت صارفین کی میزان ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کو انٹرنیشنل ادائیگیوں کیلئے استعمال پر حوصلہ افزائی کی گئی جو محفوظ اور شریعہ کے مطابق گلوبل ادائیگیوں کے سلوشنزکو فروغ دینے کے بینک کے عزم کی عکاسی ہے۔ اس مہم کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فاتحین کو مختلف انعامات دیئے گئے۔ ان انعامات میں ایک ہائبرڈ کار،الیکٹرک بائیکس، سمارٹ ڈیوائسز، عمرہ پیکجز، شاپنگ اور ڈائننگ واؤ چرزشامل تھے۔ میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی، گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی، ہیڈ آف کارڈز عابدملک اور ماسٹرکارڈ پاکستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان سمیت میزان بینک کی سینئر قیادت نے تقریب میں شرکت کی۔