کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں جنوری سے اکتوبر 2025تک صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 982کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 641 کراچی اور 178حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کوچیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبے میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس ، اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ڈائریکٹر جنرل صحت، تمام ڈویژنل کمشنرز، میونسپل کمشنر کراچی میٹروپولیٹن کارپورایشن اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2025 تک صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 982 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 641 کراچی اور 178 حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج کے لیے 239 اسپتالوں میں خصوصی ڈینگی وارڈز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1289 بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔