اسلام آباد( جنگ رپورٹر )سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 446 سے کم ہو کر 56 ہزار 169 رہ گئی ہے، سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے اصلاحاتی اقدامات سے عدالتی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کیس مینجمنٹ اور کوآرڈینیشن کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے اور، ڈیٹا پر مبنی عدالتی فیصلوں سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔