کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس موڑ پر سوزوکی او رکار میں تصادم کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور جاں بحق جبکہ 7بچوں اور4 خواتین سمیت 17افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس فیز ون ڈیفنس موڑ گولڈمارک شاپنک مال کے سامنے تیز رفتارسوزوکی اور کا ر میں تصادم کے نتیجے میں 7 بچوں اور 4 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دوران علاج ایک شخص دم توڑگیا،متوفی کی شناخت 30 سالہ حماد ولد پرویز کے نام سے ہوئی جو سوزوکی کا ڈرائیور تھا جبکہ زخمیوں میں8 سالہ نبیلہ،9 سالہ سمیر،4 سالہ منتہا،5 سالہ شایانہ،3 سالہ انشال،6 سالہ رحیم شاہ،5 سالہ شاہ زیب،60 سالہ زلیخہ،23 سالہ شینا،27 سالہ ثمرا،30 سالہ افشاں،40 سالہ سرفراز،،50 سالہ عبدالسلام ،23سالہ شکیل ،45 سالہ سید امام الدین ،36 سالہ ریاض والد سلام اور30سالہ ریاض والد عبدالسلام شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک اورزخمی افراد سوزوکی میں سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس گھر جارہے تھے کہ حادثہ رونما ہوا، متاثرہ افراد لائنزایریا سمیت مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں،واقعہ کے بعد کار سوار موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے کا راورسوزوکی اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔