• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم عذاب بن گیا، متعدد افراد موبائل فونز، نقدی سے محروم

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی کے علاوہ3 کاریں ، 24 موٹر سائیکل اور 23موبائل فون اڑا لئے گئے ۔ایک کار چار موٹر سائیکل11 موبائل فون اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔8موبائل جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔تھانہ سٹی کے علاقے میںمحمد ابرار کی دوکان سے ساڑھے 17 لاکھ روپے ، تھانہ رتہ امرا ل کے علاقے میں شفیق علی کے ساڑھے گیارہ لاکھ ، تھانہ صادق آباد کے علاقے شکریال میںروزی خان کی شاپ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے کا سامان ، تھانہ روات کے علاقے پنج گراں میں شبیر کے گھرسے اڑھائی لاکھ روپے کا سامان ، تھانہ ریس کورس کے علاقے میں عمران خان کے گھر سے ایک لاکھ روپے کا سامان چوری کرلیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں 13وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین کاریں ،7 موٹر سائیکل اڑا ئے گئے، تھانہ کھنہ کے علاقے سے ایک کار ،تھانہ سنبل کے علاقے سے موٹر سائیکل اور تھانہ کوہسار کے علاقے سےایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید