کراچی( اسٹاف رپورٹر )لیاری میں مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور چھ بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری میراں ناکہ گلی نمبر 11 بسم اللہ مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 34 سالہ حنا زوجہ سعید، 7 سالہ سراج ولد منیر احمد ، 25 سالہ خاول ولد مسلم، 14 سالہ عادل ولد منیر احمد، 60 سالہ منیر احمد ولد رحمت اللہ، 1 سالہ وارث ولد سراج، 8 سالہ عریبہ دختر سراج، 4 سالہ عبدالرزاق ولد سراج اور 2 سالہ عیزل ولد مسلم کے ناموں سے ہوئی۔