• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیسائی خاتون سمیت 3 خواتین عمرہ ویزہ پر جاتے ہوئے آف لوڈ

کراچی (اسد ابن حسن) ایک عیسائی خاتون سمیت تین خواتین کو کراچی امیگریشن عملے نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے سے روک کر آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تینوں خواتین کے ویزے میں سہولت کاری سعودی عرب میں مقیم ایک فیملی نے کی۔ خواتین جن کی شناخت سمرن بختاور، انعم محبوب اور فرح شبیر کے نام سے ہوئی اور تینوں کورنگی کی رہائشی تھیں۔ تینوں کی روانگی اور واپسی کی فلائٹس الگ الگ ایئر لائنز کی تھیں اور تینوں کے پی این ار نمبر ایک ہی تھے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ انعم محبوب کا تعلق عیسائی کمیونٹی سے تھا اور تینوں کے پاس وہاں یر رہائشی دستاویزات تھیں اور نہ ہی ان کے پاس سعودی ریال تھے۔

ملک بھر سے سے مزید