• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مبینہ طور پر غیر قانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں رقم برآمد کرلی ،ملزمان منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس چیک بکس، موبائل فونز، حوالہ ہنڈی رجسٹرز بھی برآمدہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےاسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر واقع غیر قانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث کار ڈیلرز کے دفاتر پر چھاپے مار کر 3ملزمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 59 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز برآمد کرلیں ،ملزمان کی شناخت محمد صادق، وقاص اور محمد اشرف کے نام سے ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید