• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار جواد احمد، انکے 4 ساتھیوں کیخلاف بجلی چوری، کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹائون میں معروف گلوکار جواد احمد اور ان کے 4نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں بجلی چوری اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج درج کر لیا گیا ، لیسکو ذرائع کے مطابق محکمہ ٹیم نے روٹین چیکنگ کے دوران جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پرچھاپہ مارا تو میٹر کا فیز ڈیڈ تھا، اس دوران جواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے رنگ کے ڈالے پرموقع پر پہنچے اور لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹر چھین کر اپنے ساتھی عدیل کے حوالے کر دیا۔
ملک بھر سے سے مزید