کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سزا پر جشن اور احتجاج درست عمل نہیں،سزا حکومت اور اپوزیشن کے لئے اپنی پالیسی اور نیت کو درست سمت میں لانے میں مدد گار راستہ دکھاتی ہے، عمران خان کو سوچنا ہوگا کہ اگر ان کو جھوٹے مقدمے میں سزا ہوئی ہے تو ماضی میں انہوں نے اپنے مخالفین کو ملنے والی سزا پر ان کے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی طور بھی مثالی عمل نہیں تھا، وہ ہائی کورٹ میں اپیل کے حق کا فائدہ اٹھائیں ،اس وقت ملک جن حالات سے دوچار ہے اس میں معاشی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ملک میں یک جہتی کی ضرورت ہے پاکستان کو موجودہ حکومت نے جس طرح ڈیفالٹ سے نکالا اس کو برقرار رکھا جاسکے، ملک کو معاشی دہشت گردی کے ساتھ بھارت کی دہشت گردی کا بھی سامنا ہے جس میں مل کر افہام وتفہیم سے کام لینا ہوگا،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس کو جلد حتمی نتیجہ پر پہنچایا جائے۔