• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اور شہباز کو قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک)لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے گلفام حسین کی ویڈیوز برطانوی پولیس کو دی تھیں۔ اس حوالے سے خرم بٹ کا کہنا تھاکہ پولیس نے تصدق کی کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے، میری شکایت پر پولیس اس معاملے کو کئی ماہ سے دیکھ رہی تھی۔قریبی ذرائع گلفام نے بتایاکہ گلفام حسین کا فون اس وقت بند ہے ان سے رابطہ نہیں ہورہا، انہوں نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
ملک بھر سے سے مزید