• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کی کارروائی، جعلی بھارتی کرنسی ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم کی بڑی کاروائی. لاکھوں روپے کے ہزاروں جعلی بھارتی کرنسی نوٹ ضبط. مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا. پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی ہال میں روکا۔ بیگ کی تلاشی کے دوران 5000 جعلی بھارتی کرنسی نوٹ (مالیت 500 فی نوٹ) برآمد ہوئے ۔ جعلی نوٹوں کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد یے. ترجمان کسٹمز کے مطابق کرنسی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید