کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی امور سے متعلق قانون سازی کمیٹی تشکیل دیدی۔ یہ خصوصی کمیٹی پیپلزپارٹی کے 10ارکان پارلیمان پر مشتمل ہوگی جس میں نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان شامل ہیں۔شازیہ مری، طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر گھومرو بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اعجاز جاکھرانی، قادر پٹیل بھی خصوصی کمیٹی کے رکن نامزد ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی۔