• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس اور ون لنک کے درمیان معاہدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایکس اور ون لنک کے درمیان سرمایہ کاروں کے لیے بک بلڈنگ نظام میں بہتری کے لیے معاہدہ ، 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی آن لائن ادائیگیاں کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) نے ون لنک (پرائیوٹ) لمٹیڈکے ساتھ پی ایس ایکس میں بک بلڈنگ نظام کی تجدید کے لیے معاہدے پر دستخط پر مسرت اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم پیشرفت مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو پی ایس ایکس کی جانب تیار کردہ بُک بلڈنگ سسٹم (بی بی ایس) کو استعمال کرتے ہوئے ون لنک ون بل پلیٹ فارم کے ذریعے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی آن لائن ادائیگیاں کرنے کی سہولت فراہم کرے گی تجدید شدہ نظام میں ایک صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ بہترین خصوصیات ہیں جو مارکیٹ میں کام کرنے والوں کے لیے بیک وقت متعدد بک بلڈنگز کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ تجدید شدہ بی بی ایس نے بہترین خصوصیات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید