کراچی (جنگ نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے ہنی بی ریسرچ گارڈن میں عکس بند کیا گیا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ اتوار کو ”جیونیوز“ سے نشر ہوگا۔ اس پروگرام میں شہد کی مکھی اور شہد کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سامنے لائی جائیں گی۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام 7بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔٭ٹرمپ کا دوبارہ اقتدار میں آنا کس کی فتح اور کس کی شکست ہے، کمالہ ہیرس کے ہارنے کی وجوہات کیا ہیں، اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ کیسے ممکن ہوا۔ ٹرمپ غیر ملکی تارکین وطن کے ساتھ کیا کریں گے۔ ٹرمپ نیٹو اور یورپ کے ساتھ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹرمپ کی مڈل ایسٹ پالیسی کیا ہوگی۔ کیا ٹرمپ سے پاکستان میں وابستہ سیاسی توقعات پوری پائیں گی؟۔ اِن تمام موضوعات پر ”جرگہ“ میں شب 10 بجکر 5منٹ پر گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی میزبانی کریں گے۔ ٭معروف کامیڈین آرزو فاطمہ ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان ہوں گی۔ شو کے دوران اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز مصروفیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔