ملتان(سٹاف رپورٹر ) شہر میں ڈکیتی و چوری کے 20 واقعات میں لاکھوں کا مال اڑا لیا گیا ۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تین خواتین کو اغوا کرلیا گیا جبکہ منشیات فروشی ،نوسربازی، بوگس چیک، نہری پانی چوری کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کرلئے گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ، چہلیک اور گلگشت کے علاقوں سے نامعلوم ملزمان حسن رضا ،اعجاز، مریم غزل اورآصف کے موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں شاہد سےدو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے۔