• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو 202 رنز کی برتری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں، میچ کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ پاکستانی سپنر ساجد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھلاڑی ہیں اور جہاں بھی جائیں، اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، ہمارا سادہ پلان یہی ہوتا ہے کہ رنز کو روکنا ہے اور درست لائن و لینتھ پر بولنگ کرنی ہے، تفصیل کے مطابق پاکستانی سپنر ساجد خان کا کہنا ہے ساڑھے تین سو کا ٹارگٹ بنا کر آج ہی میچ ختم کرنے کی کوشش کریں گے ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم کھلاڑی ہیں اور جہاں بھی جائیں، اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہم مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ پلان کر رہے ہیں، ہمارا سادہ پلان یہی ہوتا ہے کہ رنز کو روکنا ہے اور درست لائن و لینتھ پر بولنگ کرنی ہے، کبھی کبھار اگر اچھی گیند پر رنز بھی پڑ جائیں تو ٹیم مینجمنٹ ہمیں سپورٹ کرتی ہے، پاکستان میں سپن ٹریکس کے حوالے سے یہ ضرور ہے کہ ہمیں اپنی ہوم سیریز کے لیے ایسی پچز بنانی پڑیں گی جہاں سپنرز کو فائدہ ہو، ملتان میں دھند اور موسم کی خرابی کی وجہ سے کھیل آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا، پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 84 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ محمد رضوان 71 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2 اور نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی، مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسپنر ساجد خان نے تباہ کُن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، بعدازاں نعمان علی نے 5 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھویٹ نے سب سے زیادہ 11، میکائل لوئس ایک، کیسی کارٹی صفر، کیویم ہوج اور جسٹن گریوز 4، 4 ٹیون املاچ 6 رنز بناسکے تھے۔
ملتان سے مزید