ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عزرا بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر جمیل حسین اس پر شدید جسمانی تشدد کرتا ہے ۔ اب وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے دارالامان بھجوایا جائے۔