ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے32سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی۔ پولیس کو جہانگیر آباد سے نعیم نے اطلاع دی کہ میری بیوی کوثر کو ملزم عرفان نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا پولیس نے اطلاع پر خاتون کو ڈاکٹری معائنہ کیلئے نشتر ہسپتال روانہ کردیا اور ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔