اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) نیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل آج اتوار کو کھیلے جائیں گے ہفتہ کے روز چیمپین شپ کے سیمی فائنل کھیلے گئے۔ چیمپین شپ کے بوائز انڈر 13سیمی فاینل میں فیضان علی نے سید محمد کو ہرایا محمد فؤاد نے دانش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی بوائز انڈر 15 سیمی فائنل میں شاہزیب نے شاہنواز کو ہرایا حذیفہ نے مامون کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیےبوائز انڈر 17 کا فائنل محمد یحٰیی اور مصطفی عرفان نے درمیان کھیلا جائیگا سیمی فاینل میں محمد یحٰیی نے محمد علی کو ہرایا مصطفی عرفان نے مبین خان کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی گرلز انڈر 15میں سحرش علی اور ماہ نور کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا سحرش علی کو سیمی فائنل میں واک اوور ملا ماہ نور نے دامیہ علی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔