• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سرکرلی۔ اسد میمن 7براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔ ماؤنٹ ونسن 4ہزار 892میٹر بلند ہونے کے ساتھ دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے۔ اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے، کوہ پیما کا کہنا ہے کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید