• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، صدر راولپنڈی چیمبر عثمان شوکت

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی )تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا اتحاد برقرار رکھنا ہوگا اسی جذبے، باہمی مشاورت اور اعتماد سے جڑواں شہر کی تاجر برادری کی ترقی بہتر ملکی معشیت کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر اور دیگر تاجر رہنمائوں نے گزشتہ روزمرکزی تنظیم تاجران رجسٹرڈ ٹنچ بھاٹہ کی منقعدہ تقریب کی حلف برداری کے موقع پر کیا۔ تقریب میں سہیل الطاف گروپ لیڈر میاں پرویز اسلم کی ناسازی طبع کی وجہ سے شرکت نہ کرنے پر تقریب کی صدارت راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت نے کی۔ تقریب سے عثمان شوکت اور کاشف چوہدری نے نو منتخب عہدیداران آصف خان دلذاک،ناظم یعقوب بٹ،ڈاکٹر خلیل الرحمٰن،شہزاد چوہدری،محمد عابد،محمد اسلم،شیخ امجد،حفیظ نیازی،پرویز اختر،محمد صفدر، عبدالغنی ،حاجی فضل الرحمان،فخر عرفان، صلاح الدین، حسنین، محمد عرفان،شیخ شوکت،قدیر، کامران، وقار، زوالکیف، کامران،سہیل،نوید،مدثر سے حلف لیا۔ تقریب میں راولپنڈی چیمبرسے خالد فاروق قاضی، فہد برلاس ، عزیر بختاوری و دیگر ممبران کے علاوہ تاجر رہنما زاہد بختاوری ،کاشف چوہدری ، شرجیل میر،رفیق بھاٹیہ ،زید اقبال، شیخ صدیق ، چوہدری اقبال، عمران رشید ،آصف اکرم،طاہر تاج بھٹی،شیخ عنایت اللہ،راوعرفان شاہد،عمران چوہدری، خان وزیر،ملک احمدعوان، متین خان،ایاز بٹ، راجہ ابراہیم،خالد وڑائچ، حاجی رضوان،ضیاءاللہ چوہان،راجہ جواد کے علاوہ کینٹ سیاسی و سماجی اور دیگر ممتاز کاروباری اور تجارتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری نے کہا کہ تاجر وں نے ہمیشہ ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید