• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل کرنیکی بجائے حکومت انتقامی کارروائیوں پر اترآئی‘ بلوچستان بار

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ کاکڑ نے بیان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے عدالت سے رہائی کے احکامات کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ جیل میں نظر بند رکھنے کے احکامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا یہ اقدام قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی اور ملازمین کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، بلوچستان میں بیڈگورننس اپنی انتہا کو ہے۔ کرپشن اقرباء پروری اورلاقانونیت عروج پر ہے، میرٹ کی پامالی کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، عرصہ دراز سے ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاج پر ہیں، حکومت مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی کارروائیوں پر اترآئی ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان میں صحت کا نظام مخدوش ہے، عوام کو صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، سالانہ اربوں روپے صحت پر خرچ ہونے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں عوام کی سہولت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا اور ہیلتھ گرینڈ الائنس کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔
کوئٹہ سے مزید