کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن سے بزرگ شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانہ کی حدود کلفٹن عبداللہ شاہ مزار کے قریب سےایک شخص کی لاش ملی ہے،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،پولیس کا کہناہےکہ متوفی کی بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے ،ضابطے کی کارروئی کے بعد لاش کو شناخت کو سرد خانہ منتقل کردی گئی ہے۔