• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے ایک شخص کی جان لے لی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، منگھوپیر میں موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ درہان خان ولد لاسی خان جاں بحق ،ایف بی ایریا میں کورئیر کمپنی کے ملازم سے ڈکیتی کر کے فرار ہونے وا لا ڈکیت مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیر آباد الطاف نگر باہو چوک گلی نمبر 6 میں فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج وہ چل بسا ،پولیس کے مطابق مقتول اپنے پڑوسی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ، مقتول کے بھائی نے شور شرابا کیا جس پر ڈاکوؤں نے فائر کر دیا ،گولی مقتول کو سینے پر لگی ، ملزمان موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گئے، دریں اثنا ایف بی ایریا بلاک 15ابراہیم علی بائی اسکول کے قریب کورئیر کمپنی کے ملازم سے ڈکیتی کر کے فرار ہونے وا لا ڈکیت 26سالہ عبدالرحیم ولد محمد شمیم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کورئیر کمپنی کے ملازم شاہزیب سے موبائل فون اور55ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے تو اس دوران شاہزیب نے شور مچا دیا جس پر وہاں موجود پولیس موبائل پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے لگے تو ایک ملزم نے فائرنگ کر دی اور گولی اس کے ساتھی کو جا کر لگی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید