کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کورٹ کا اچانک دورہ کیا، چیف جسٹس نے سٹی کورٹ میں قائم تجاوزات ختم، سیوریج کے نظام کو بھی فی الفور ٹھیک کرنے کرنے کا حکم دے دیا، مئیر کراچی کاکہنا تھا کہ آپ کی ہدایت کے مطابق تمام تجاوزات کو ختم کردیا جائے گا، راجہ ریاض روڈ پر قائم شیڈز اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ۔