کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے سانحہ گل پلازہ کی تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹیم میں ایس ڈی پی اوگارڈن ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کھارادر، ایس ایچ او نبی بخش،انچارج سی آئی سی گارڈن انویسٹی گیشن اور انویسٹی گیشن افسر شامل ہے، ٹیم کو واقعہ کے مقدمہ کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔