• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانہ کی حدود برنس روڈ نیشنل میوزیم کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ صفدر رفیق کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریکسیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ آرام باغ تنویر مراد نے بتایا ہےکہ مقتول رحمن بریانی کی دکان پر کام کرتا تھا اورقریب واقع مکان میں دیگرمزدوروں کے ساتھ رہائش پزیر تھا ،اتوار کی صبح تقریباساڑھے 10 بجے وہ دکان کی طرف آرہا تھا کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار2 ملزمان نے اس فائرنگ کردی ،مقتول کے سینہ اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جس سے اس کی موت واقع ہوئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 افرادنےمقتول کی نقل و حرکت سے متعلق شوٹرز کو اطلاع دی جس پر شوٹرز نے موقع پرپہنچ کر فائرنگ کی ،ایس ایچ او کے مطابق حملہ آور شکل و صورت سے بلوچ معلوم ہوتے تھے بطاہر ایسالگتا ہے کہ معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے ،پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید