• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو پہلے 3 ماہ چینی کے درآمدی آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت کوپہلے3ماہ میں چینی کےدرآمدی آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ جولائی تاستمبر 2025 میں صرف31ہزار 289میٹرک ٹن چینی ہی درآمد ہوسکی ۔وفاقی کابینہ نے4جولائی2025کو5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکی منظوری دی تھی ۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی کی درآمد کرنےکی تفصیلات سامنےآگئیں۔رپورٹ کے مطا بق جولائی تاستمبرمیں5ارب35کروڑ20 لاکھ روپےکی31 ہزار289ٹن چینی درآمد ہوئی۔ ستمبر2025 میں5ارب19کروڑ روپے مالیت کی30ہزار 728 ٹن چینی درآمد ہوئی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےچینی کی درآمدکے لیےآخری ٹینڈر27ستمبر کوجاری کیا تھا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر6اکتوبرکو کھولا تھا ۔پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن چینی درآمد کرنےکی حکومتی فیصلےکی مخالفت کرچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید