راولپنڈی(راحت منیر) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ان بلاک کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔یہ حکم ارشد چائے والا کی طرف سے دائر درخواست پر جاری کیا گیا ۔دوران سماعت ارشد چائے والا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نادرا تصدیقی بورڈ تشکیل دیا تھاجس کے روبرو درخواست گزار پیش ہوا اور نادرا نے اس کا شناختی کارڈ ان بلاک کردیا ۔جس کی تصدیق سرکاری وکیل نے بھی کی۔واضح رہے کہ ارشد خان نےاسلام آباد میں چائے کے ڈھابےسے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔ شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے زریعے موقف اختیار کیا تھاکہ ارشد خان پاکستانی ہے۔ نادرا 1978 سے قبل کے دستاویزی ثبوت مانگ رہا ہے۔جو کہ بدنیتی اور درخواست گزار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔نادرا کی طرف سے بغیر کسی جواز کے شناختی کارڈ بلاک کرنارجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2002کی خلاف ورزی ہے۔