• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 4500 روپے فی من ریٹ نہ دیا تو گندم کاشت نہیں کرینگے، کسان اتحاد پاکستان

لاہور(آئی این پی )کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کرینگے،گنے کا ریٹ کم از کم 600روپے فی من اور کپاس کا 12ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے ورنہ کسان معاشی طور پرتباہ ہو جائینگے۔خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگتِ پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کیے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔
اہم خبریں سے مزید