کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ ، معاہدےکا باقاعدہ اطلاق31اکتوبر کو ہوگا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معاہدہ پی آئی اے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع کے پروگرام کا حصہ ہے ،مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا۔