• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن پر کام جلد شروع ہوگا، منصوبہ جامع کلاتھ پر ختم ہوگا، وفاقی حکومت

کراچی(این این آئی)ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ راجہ خلیق انصاری نے کہا ہے کہ عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے، ایک ماہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے منصوبہ اب ستمبر 2026تک مکمل ہوگا۔ ایک انٹرویو میں راجہ خلیق انصاری نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ میں گرین لائن سے متعلق تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے اور بلدیاتی حکومت نے جن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائینگے۔انہوں نے کہا منصوبے میں کیپری سنیما، پلازہ اور جامع کلاتھ کے قریب ایک اسٹیشن بنے گا ،گرین لائن منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ہی ختم ہوگا۔ ترجمان وفاقی حکومت نے کہا کہ میئر صاحب کا خیال تھا این او سی نہیں لیا گیا، این او سی 2017 کی تھی، اس وقت میئر نہیں تھے، این او سی پرکوئی تاریخ مقرر نہیں تھی اس لیے ہم سمجھتے تھے کہ این او سی یہی چلے گا۔ راجہ خلیق الزماں نے کہا کہ 31 اکتوبر کو کراچی کینٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا جارہا ہے، کینٹ اسٹیشن آکر ایسا محسوس ہوگا جیسے ائیرپورٹ آگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید