اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ کو23اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔