اسلام آباد(عاطف شیرازی) پی ایم اینڈ ڈی سی نے زائد فیسیں وصول کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔رجسٹریشن منسوخ ہو سکتی ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے 18لاکھ سے24لاکھ روپے فیس وصولی پر سخت سوالات، گزشتہ روزصدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز مقررہ حد سے زیادہ فیس لے رہے ہیں تاہم 12کالجز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے 18لاکھ سے 24لاکھ روپے فیس وصولی پر سخت سوالات۔وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ قانون کے مطابق میڈیکل کالجز 18سے 25لاکھ روپے تک فیس وصول کر سکتے ہیں، تاہم کسی اضافے کے لیے ٹھوس جواز دینا ضروری ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے انکشاف کیا کہ بعض کالجز 30سے 40لاکھ روپے تک فیس وصول کر رہے ہیں۔جس پر وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر کے میڈیکل کالجز کا سروے کرایا جائے گا اور اسلام آباد کے تمام کالجز کو نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔