• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فوری سماعت کی استدعا مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ ہائی کورٹ میں26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں پہلے سے تاریخ فکس ہے اب کیا جلدی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کی طرف سے نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے فوری سنا جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان محسن قادر شاہوانی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف کیس زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ترجیحی بنیادوں پر کیس سن رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید