کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کے دورے سے قبل مشکوک اشیاء کی دریافت، سیکرٹ سروس کا تحقیقات کیلئے FBI سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان اشیاء کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ٹرمپ کے فلوریڈا کے ہفتہ وار دورے سے پہلے سیکیورٹی کی تیاریوں کے دوران پائی گئیں۔ ایجنسی نے ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس وقت کوئی فرد موقع پر موجود نہیں تھا۔