• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا دیوالی جشن فو ج کے ساتھ INS وکرانت پر، جنگی گیدڑ بھبکیاں

کراچی (نیوز ڈیسک)مودی نے دیوالی جشن فو ج کے ساتھINS وکرانت پرمنایا اوراس دوران جنگی گیدڑ بھبکیاں دیں، پاکستان میں خوف کی لہر کا بیان سیاسی نعرہ قرار ، نکسلی شدت پسندی میں کمی کا دعویٰ، مگر زمینی حقائق مختلف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال بھی دیوالی مسلح افواج کے ساتھ منائی۔ بحریہ کے جدید ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت پر خطاب میں انہوں نے بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکرانت کے نام نے پاکستان میں خوف کی لہر دوڑا دی۔ مودی نے اسے بھارت کی دفاعی خودمختاری اورآتم نربھر بھارت کی علامت قرار دیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ بیان زیادہ تر داخلی سیاست کو تقویت دینے کے لیے دیا گیا، کیونکہ بھارت میں حالیہ مہینوں میں دفاعی اور اقتصادی پالیسیوں پر بحث جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید