• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹمبر مارکیٹ فائر بریگیڈاسٹیشن کا ری فلنگ سسٹم خراب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ٹمبر مارکیٹ فائر بریگیڈ اسٹیشن کا ری فلنگ سسٹم خراب، گاڑیاں ری فلنگ کے لیے چونگی نمبر 9اور شہر کے دوسرے فلنگ سٹیشنز پر جانے لگیں، دو روز قبل شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تو فائربریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچنے پر تاجر کاکم و بیش 50لاکھ مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اس ضمن میں مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر قمر زمان خان وزیر نے مارکیٹ میں منعقدہ کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو فائر بریگیڈ سٹیشن کی خستہ حالی اور واپڈا سے جڑے مسائل پر تشویش ہے، ضلعی انتظامیہ حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے مسائل حل کرے، تقریب میں مہران قریشی،شیخ محمد طاہر،صادق شجرا،محمد طیب،محمد عزیز،محمد رفیق،اظہر خان اور صدام حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید