• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد اللہ دتہ کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گیے اسی تھانے کی حدود سے مدنی کی موٹر سائیکل چھین لی گئی تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے عرفان سے موبائل چھین لیا تھانہ صدرشجاعباد کے علاقہ سے سے شفیق کے رقبے سے پیٹر انجن چوری ہوگیا ۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد زاہد کے بھانہ سے نقدی و کیمرے چوری کرکے لے گئے جبکہ عبد المجید کے گھر سے نامعلوم افراد سونا چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگیے ۔تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے نامعلوم افراد بلال کے گھر سے سامان چوری ہوگیا جبکہ مظہر کے گھر سے سولر کا انورٹر چوری ہوگیا سٹی جلالپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد غلام حسین کے گھر سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر کے علاقہ سے نامعلوم افراد عثمان کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ قادر پوراں کے علاقہ نامعلوم افراد پہلوان کے گھر سے زیوارات و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ نامعلوم افراد مہران کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد شہریار کے گھر کے تالے نقدی و موبائل فون چوری کرکے لے گیے کچاپھاٹک کے قریب نامعلوم افراد بلال کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے چار لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید