• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، نوید جیوا

ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق و بہبود کے لئے عملی اور انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پیپلز پارٹی بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب تمام شہریوں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے، اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے مساوات و جمہوری معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چک13ایم آر ملتان ، قومی حلقہ این اے 151میں مسیحی بیواؤں اور غربا  میں فوڈ پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خاور گل ،دلاور گل ،پرویز مسیح اور دیگر بھی موجو دتھے اس موقع پر  نوید عامر جیوا نےمزید کہا کہ ہمارا مطالبہ پر حال ہی میں چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی سیٹوں میں اضافہ کا بل پیش کیا گیا ، جس پر قانون سازی ہورہی ہے ، نیشنل کمیشن فارمینارٹیز بل جلد ہی پاس ہوجائے گا ۔ 
ملتان سے مزید