ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی پی او ملتان نے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی حفاظت کے لیے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا،اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران اہلکار مکمل چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔