• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ملازمین کی درخواست پر چھٹی کے روز سٹاف کالونی میں صفائی

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے ملازمین کی درخواست پر سینٹری انسپکٹر عابد حسین نے چھٹی کے روز سٹاف کالونی میں اپنی نگرانی میں صفائی کے انتظامات کو مکمل کرایا اور صفائی عملے کو ہدایت دیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سٹاف کالونی کی صفائی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی جگہ کچرا اور کوڑا جمع نہ ہونے دیں،اس موقع پر سینٹری انسپکٹر عابد حسین نے صفائی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کالونی میں کسی بھی قسم کی گندگی نہ ہو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ کالونی مکینوں کی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے اور وہ خوشگوار اور بہترین ماحول میں رہ سکیں۔
ملتان سے مزید