ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان ترقیاتی کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملتان تاریخی اہمیت کے حوالے سے دنیا کا قدیم ترین شہر ہے، جدید تقاضوں کے مطابق ترقی اس کے باسیوں کا حق ہے ،سول سو سائٹی کے اداروں کی جانب سے ترجیح ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سماجی سطح پر جدوجہد نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ سول سو سائٹی کے باشعور ہونے کی علامت بھی ہے، ملتان کے ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ترقیاتی مسائل کے حل کیلیے میری تمام تر سپورٹ نہ صرف سول سو سائٹی کے ساتھ ہے بلکہ میں اپنے حکومتی ارباب اختیار تک یہ سفارشات ضرور پہنچاؤں گا، اس موقع پر کانفرنس کے مہمانان خصوصی سابق وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، منسٹر آزاد کشمیر عاصم شریف بٹ ، سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں، ایم پی اے مقصودہ بی بی اور سابق صوبائی مشیرملک جہانزیب واران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملتان کے ترجیح ترقیاتی مسائل کے حل کیلیے فنڈز کا اجرا کر کے عوامی ریلیف کے ترقیاتی منصوبوں خاصکر مینار ٹو ۔ پنجاب فرانزک لیب کے قیام اور ائیر پورٹ کارگو سنٹر کولڈ سٹوریج ۔ سلاٹر ہاوس میں میٹ پراسیسنگ سنٹر کے قیام کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔