ملتان (سٹاف رپورٹرپاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے (محلہ بھارتیاں گھنٹہ گھر، جگو والا ابن سینا، NLCبائی پاس، کرسٹل سٹی، سہو چوک بستی بدل پور) ملتان کے گردونواح میں کیا گیااس دوران61سے زائدگھروں اور 07 کرایہ دار سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ 182 افراد کی سی آر او چیکنگ اور 08 وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی۔