ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ینگ انجینئرز افیئرز کے چئیر پرسن انجنیئر محمد ذیشان نے کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں انجینئرز کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا،بات چیت کے دوران انہوں نے کلیدی امور پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔