• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ،16لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل امجدنوازبھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایگزیکٹو انجینئر میپکو کینٹ ڈویژن بابر علی گجر، ایڈیشنل ایکسین سیفٹی تاج محمود قمر، ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ عمیر عمرلودھی، ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن ذیشان قریشی، ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن شیخ محمد عمران اور ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں رینجرز، پولیس اورمیپکوٹیموں نے جوائنٹ آپریشن کیا، قاسم بیلہ، بستی لنگڑیال، فرید آباد، پل شوالہ، بستی بُچ، ریلوے روڈ، سوتری وٹ، جلیل آباد، دہلی گیٹ، انڈسٹریل اسٹیٹ اور نواں شہر کے علاقوں میں 13افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ بجلی چوروں کو 16لاکھ90ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا، بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھجوادی گئیں۔
ملتان سے مزید